ابراہیم حیدری ،کشتی حادثہ،45ماہی گیروں کو بچالیا گیا،2لاپتا
ضلع ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں سے بھری کشتی تیز ہوائوں کے باعث کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں ڈوب گئی، مقامی ماہی گیروں نے بروقت پہنچ کر 45سے زائد افراد کو بحفاظت بچا لیا تفصیل کے مطابق کھلے سمندر میں تیز آندھی کے باعث کشتی ڈوب گئی “جرات”کو دستیاب معلومات کے مطابق ماہی گیر رات 3بجے کے قریب جال سے مچھلیاں کشتی میں بھر رہے تھے کہ اچانک تیز آندھی کے باعث کشتی میں پانی بھر گیا اور کشتی ڈوپ گئی ماہی گیر اپنی مدد آپ کے تحت 3 گھنٹے تک سمندر میں تیرتے رہے ماہی گیر ناخدا سلطان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں سے بھری کشتی کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں تیز ہواں کے باعث کھلے سمندر میں ڈوب گئی اطلاع پر مقامی ماہی گیروں نے فوری طور پر پہنچ کر 45 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا متاثرہ ماہی گیر ادریس، نواز، حمید، علی حسن، دین محمد، ریاض، شہر، ندیم، ابو، عبدالستار، بشیر، سلطان ناکو، حسین، محمد حسین بنگالی، محمد راشد، ابوکلام، شفیع اللہ، عاشق علی، محمد بخش، علی احمد، صدام حسین، یامین، اسماعیل، عبداللہ، محمد سلیم، عبداللطیف، بابو خاصخیلی،موسی خاصخیلی و دیگر ایک رات پہلے سمندر میں ڈوبنے سے ماہی گیروں کو بچایا جوکہ بعد ازاں ابراہیم حیدری سمندر کنارے پہنچے جہاں پر متاثرہ ماہی گیروں کا ابراہیم حیدری کے سینکڑوں ماہی گیروں نے استقبال کیا اور نئی زندگی ملنے پر گلے لگا کر روتے رہے متاثرہ ماہی گیروں اور نا خدا سلطان نے بتایا کہ رات 3 بجے ہم مچھلیاں کشتی میں ڈال رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا کے باعث کشتی ڈوب گئی اور ہم 3 گھنٹے تک سمندر میں تیرتے رہے ہم نے وائر لیس کے ذریعے قریب سے گزرتی کچیوں کے مقامی ماہی گیروں کو مدد کے لیے پکارا جنہوں نے بروقت پہنچ کر ہماری جان بچائی اس موقع پر متاثرین نے رب کا شکر ادا کیا۔