وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ گئے
وزیراعظم عمران خا ن ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ،وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ میں سانحے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،عمران خان امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی ، وزیر اعظم دھرنا متاثرین کے لئے بہادر خان ویمن یونیورسٹی گئے ، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا، اور متاثرین کو سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا، شہدا ئے مچھ کے لواحقین سے ملاقات کے بعد عمران خان واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ، حکومت سے کامیاب مزاکرات کے بعد شہدا کمیٹی نے گزشتہ شب ہی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہدا کی تدفین کی اجا زت دے دی تھی، اس کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کر دئے گئے تھے ، جبکہ شہدا کی نماز جنازہ کے بعد ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔