تازہ ترین

ملک بھر میں انتخابات سو فیصد شفاف ہوئے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ‏ملک بھر میں انتخابات 100 فیصد صاف شفاف ہوئے ہیں، پورے پاکستان میں کسی ووٹر کو نہیں روکا گیا، یقین ہے ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سوفیصد شفاف اور پُرامن ہوئے، پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کنیکٹویٹی کا مسئلہ ہوگا متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر فارم 45 فراہم کرے گا، ای ایم ایس میں فارم 45 اپ لوڈ کرنے کے بعد جہاں سروس بحال ہوگی فارم خود بخود آر او کو موصول ہوجائے گا، قانون کے مطابق دن دوبجے تک اگر وقت بڑھانے کا کہا جاتا ہے تو وقت بڑھایا جاسکتا ہے گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا گیا کیونکہ متعلقہ آر اوز نے وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close