تازہ ترین

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سکھر میں نیو لیبر سٹی کا افتتاح کردیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں نیو لیبر سٹی کا افتتاح کردیا، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ایک ہزار چوبیس فلیٹس مزدوروں میں مفت تقسیم کیے گئے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ خوشی ہےکہ آج مزدور سٹی کا افتتاح کررہے ہیںِ، مزدور بھائیوں کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں کہا کہ لیبر پالیسی کو سندھ سے شروع کیا تھا، عمران خان کی حکومت تجاوزات ہٹانے کے نام پر غریبوں سے گھر چھین رہی ہے،تقریب سے لاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ہاؤسنگ سکیم کالا دھن صاف کرنے طریقہ کار ہے۔ مزدوروں کو بے روزگار کرنا بھی حکومتی سازش ہے، اسی سازش کے تحت سٹیل ملز کے ملازمین کو بے روزگار کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مزدور سٹی میں ہسپتال اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کا بھی بندوست کریں گے۔ اس مشکل دور میں امیروں کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کے لیے فلیٹس بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام دشمن حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ عوام کی طاقت سے ان کو بھگائیں گے اور ایسی حکومت بنائیں گے جو عوام کو ریلیف دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close