تازہ ترین

صوبہ بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

صوبہ بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیچ میں ہوشاپ کے قریب این پچیاسی ہائی وے کی سیکیورٹی کے لیے قائم ایف سی بلوچستان کی پوسٹ پر دہشگردوں نے حملہ کیا۔آئی سی پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے راستوں کو بند کرکے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close