حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ بند کرنے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
عوام کا ایس او پیز کے تحت دربار کھولنے کا مطالبہ
سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ بند کرنے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، عوام نے ایس او پیز کے تحت دربار کھولنے کا مطالبہ کیا۔ درگاہوں کی بندش کے خلاف سیکڑوں شہریوں نے احتجاجی کیمپ سے دھمال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ، مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ درگاہیں بند ہونے سے شہر میں کاورباری افراد تباہ ہوگئے ہیں، درگاہوں پر زائرین کی آمد سے ان کا کاروبار چلتا ہے اور اب وہ فاقاکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کھولی جائے۔