سندھ حکومت نے پولیس کے لیے7ہزار 9 ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا

نائن ایم ایم پستول کی خریداری کے لیے صوبائی حکومت نے سمری تیار کرلی، سیپرا رولز کے تحت ہنگامی خریداری پر عمومی قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا، مقامی تیار نائن ایم ایم پستول خریدنے کے قواعد میں نرمی کی جائے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد واہ انڈسٹریز میں تیار پستول خریدے جائیں گے۔جبکہ کرونا سے بچاؤ کے لیے بھی محکمہ پولیس میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تمام اہلکاروں کو فیس ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔