تازہ ترین

کوئٹہ:مظاہرین کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری

سانحہ مچھ کےخلاف کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر مظاہرین کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، سخت سردی میں خواتین، بچے اور بزرگ انصاف کے لیے سراپا احتجاج بنے بیٹھے ہیں۔ جبکہ شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہونےسے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پرہزارہ برادری کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اوربزرگ افراد شامل ہیں، دھرنے کے شرکا نے کہا کہ جب تک وزیراعظم احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند ہیں، انجمن تاجران نے شہدا کے لواحقین سے مکمل اظہاریکجہتی کرتےہوئے مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close