تازہ ترین

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرآزاد پتن میں بھی کشمیریوں پر ہونےوالی بربریت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرآزاد پتن میں بھی کشمیریوں پر ہونےوالی بربریت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،   بھارت کی جانب سے کشمیر میں سات دہائیوں سے جاری بربریت کے خلاف آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، جس میں آل پارٹیز اور ٹریڈ یونین کے اراکین کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر مظاہرین نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے نعرے لگائے،  ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار ٖفیصل خان کا کہنا تھا کہ جب کبھی یہ خونی دیوار عبور کرنے کا وقت آیا تو ملک کی عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی انھوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی وادی کو قبرستان میں تبدیل کردیا گیا ہے، کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close