تازہ ترین

عرفان مہر قتل کیس ،بہنوئی کے قتل کیلئے بہن نے اکسایا،ملزم کاانکشاف

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سندھ بار کونسل کے آفس سیکریٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر قتل کیس میں ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سندھ بار کونسل کے آفس سیکریٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے ملزم سے ابتدائی تفتیشی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا ملزمان میں غلام اکبر اور واجد حسین شامل ہیں۔ابتدائی تفتیشی کی رپورٹ کے مطابق ملزم اکبر نے بیان میں کہا کہ بہنوئی کے قتل کے لئے بہن صاحبزادی نے اکسایا اور واردات کے بعدموٹر سائیکل دوست عابد کے پاس رکھوائی، قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ ذوالفقار کے پاس ہے۔قتل کی پلاننگ کا الزام مقتول کی بیوی اور شواہد چھپانے کے الزام پر ذوالفقار بھی نامزد ہے، جس پر عدالت نے ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیاانسداددہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کو 23 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close