تازہ ترین

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا طویل عرصہ بعد آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا دورہ

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا کافی عرصہ بعد آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر چوہدری لطیف اکبرنے چیف الیکشن کمشنر آفس سے تمام ریکا رڈ طلب کر لیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا کافی عرصہ بعد آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا دورہ کیا سابق وزیرِ تعلیم میاں عبدالوحید، سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر کے ہمراہ اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی. وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزراء کرام، ممبران اسمبلی کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سابق اسپیکر سردار غلام صادق،سابق وزیرِ تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مختص دورانیہ میں ان کی تقاریر سنیں، بعدازاں قائد ایوان چیمبر میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی اس موقع پر اسپیکر شاہ غلام قادر، وزراء کرام ڈاکٹر نجیب نقی، چوہدری محمد عزیز، فاروق طاہر، احمد رضا قادری، جاوید اقبال بھی موجود تھے. بعدازاں چوہدری لطیف اکبر، میاں عبدالوحید، شوکت جاوید میر نے چیف الیکشن کمشنر آفس میں جا کر تازہ ترین صورتحال پر پارٹی کے دستاویزات جمع کروائے اور ریکارڈ حاصل کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close