تازہ ترین

حیدرآباد جیم خانہ میں 3روزہ ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد

حیدرآباد جیم خانہ میں 3روزہ ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد،،، پاکستان آرمی کی زینب خان نے پاکستان ویمن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،،، زینب خان نے فائنل میں سوئی ناردرن کی نو ر الہدیٰ کو شکست دی

پاکستان آرمی کی زنیب خان نے پاکستان وویمن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، زینب خان نے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی نورالہدیٰ کو شکست دی پاکستان اسکواش فیڈریشن ، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن اور پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیدر آباد جمخانہ میں تین روزہ پاکستان وویمن اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ، چیمپئن شپ میں میں پاکستان بھر سے سولہ قومی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میں پاکستان آرمی کی زینب خان نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی نورالہدیٰ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔مہمان خصوصی نے خواتین کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا اس طرح کی چیمپیئن شپ میں حصہ لینا خوش آئند ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close