تازہ ترین

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، شیخ رشید

استعفوں کے معاملے پر دوبارہ غور کیا جائے گا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی اور استعفوں کے معاملے پر دوبارہ غور بھی کیا جائے گا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا، اگر آپ کو انڈر نائنٹین کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تو دوسروں کے حال پر رحم کریں،کمپیوٹرائزڈ استعفوں کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، ہاتھ سے لکھ کر دیں،انہوں نےکہاسب لوگوں کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب سے ہے،آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی، ان کو علم ہے جیل کے اثرات سے بچنے کیلئے کیا کرنا ہوتا ہے، آصف زرداری نے جیلوں سے زیادہ وقت ہسپتال میں گزارا ہے،وزیراعظم کا ایک ہی مؤقف ہے، مذاکرات ہوں یا نہ ہوں این آر او نہیں ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close