کلفٹن بوٹ بیسن میں صبح سویرے ڈکیتی کی واردات
شہرقائد میں لوٹ مار کی وارداتیں نہ تھم سکیں
کراچی پولیس سست پڑی تو لٹیروں کے حوصلے بلند ہوگئے، صبح سویرے کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب ملزمان بنگلے میں داخل ہوئے ، اہلخانہ کو ہاتھ پیر باندھ کر یرغمال بنایا اور آدھے گھنٹے میں گھر کا صفایا کردیا , شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی کلفٹن بوٹ بیسن میں صبح سویرے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے اور واقعہ کا مقدمہ بھی بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گھر اندر دیکھا جاسکتا ہے گھر کے دونوں فلور پر ملزمان موجود تھے ملزمان 25 تولہ سونا 22 لاکھ 50 ہزار مالیت کے 15 ہزار امریکی ڈالر 9 لاکھ پاکستانی کرنسی دو آئی فون ایک نائن ایم ایم پستول اور دو رائفل لائسنسز یافتہ بھی لوٹ کر لے گئے جبکہ گھر میں موجود قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان بھی لوٹا مدعی کے مطابق ملزمان لوٹ مار کے بعد بااسانی فرار ہوگئے پولیس کی جانب سے گھر فارنسک بھی کیا گیا ہے اور مذید تفتیش کا عمل جاری ہے,