تازہ ترین

نیوکراچی میں قائم مکان میں گیس کا دھماکا، 1بچہ جاں بحق، 6زخمی ہوگئے

نیو کراچی کے علاقے میں قائم مکان کے اندر گیس کے اخراج کے باعث دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی،حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق چھ افراد زخمی ہوگئے،جبکہ دومنزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا،  نیوکراچی کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی میں دعا چوک کے قریب گھر میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی،حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق چھ افراد زخمی ہوگئے

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر کا کہنا ہے کہ رات سے گیس لیک ہورہی تھی جس کے باعث دھماکہ ہوا

دھماکے کے نتیجے میں دومنزلہ گھر تباہ ہوگیا، ،،اہل علاقہ کے مطابق ایک سال سے گیس کی قلت کا سامنہ ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر نے گیس قلت کے پیش نظر عوام سے احتیاط کی درخواست بھی کی،

حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت آٹھ سالہ مظہر جبکہ زخمیوں میں 13 سالہ انزیلہ، 4 سالہ فضل الرحمان ، 35 سالہ عادل  20 سالہ نوشین 18 سالہ صبا، اور 8 سالہ صیف اللہ شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close