تازہ ترین

سکھر، گھوٹکی، نواب شاہ اور دادو میں دھند کا راج

سردی کی شدت میں اضافہ

سکھر، گھوٹکی، نواب شاہ اور دادو میں دھند کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ،،، درجہ حرارت 6ڈگری تک پہنچ گیا، شہری گھروں تک محدود

 سکھر، گھوٹکی، نواب شاہ، دادو ، اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سرد ہواوں نے ڈیرے ڈال دیے، پار ہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گھوٹکی ، سکھر اور دیگر علاقوں میں صبح سے دھند کا راج برقرار ہے، اور سرد ہواوں کے وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں آج درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث سکھر، میر پور، نواب شاہ، قاضی احمد ، گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، جبکہ سردی کی شدت کے باعث لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close