حیدرآباد:لطیف آباد سے اغوا ہونےوالی لڑکی لیاری سے بازیاب

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو لیاری سے چھاپے کے دوران بازیاب کرالیا گیا، ایس ایس پی عبدالسلام شیخ نے وومن تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لیاری سے چھاپے کے دوران لڑکی بازیاب کرائی ہے، لڑکی کی منصور نامی لڑکے کے ساتھ انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی اور ٹرین کے ذریعے کراچی پہنچی ،ایس ایس پی حیدرآباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدالت میں لڑکی کا بیان رکارڈ کراکے لڑکی کو عدالت کے حکم کے مطابق اسے منتقل کیا جائیگا ،منصور کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں