تازہ ترین

پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے شوہر کے قتل سے متعلق درخواست کی سماعت

پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے شوہر کے قتل سے متعلق درخواست کی سماعت،،، سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے جامع رپورٹ طلب کرلی،،، پسند کی شادی پر میرے شوہر کو قتل کروایا گیا، درخواست گزار

سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے شوہر کے قتل سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے شوہر کے قتل کے معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر مجسٹریٹ نے رپورٹ جمع کروادی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ چالان میں والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close