تازہ ترین

آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکیسن کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ڈیڑھ ماہ میں بائی لائز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی ندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکیسن کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ مارچ دوہزار بارہ سے دسمبر دوہزار بیس تک تما چیزیں کنٹرول کرلی گئیں ہیں، تین ماہ میں پرائمری سیکشن مکمل ہوگا ،اس دوران اٹھارہ لاکھ کتوں کی نس بندی کی جائے گی، مجموعی طور پر سند ھ میں چھبیس سینٹرز بنائے ہیں، دو سے تین دن میں کارروائی کرکےکتوں کو واپس چھوڑ دیتے ہیں، عدالت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سبح کیس لگا ہوا تھا آپ کیوں نہیں آتے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار تیرہ کے بائی لاز بنالیے گئے ہیں، دوران سماعت عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ڈیڑھ ماہ میں قوانین بنانے کی ہدایت کرتےہوئے درخواستوں کی مزید سماسعت سولہ دسمبر تک ملتوی کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close