تازہ ترین

کراچی میں اسٹیٹ ایجنٹ کو اغوا کے بعد قتل

ملیر میمن سے ملنے والی لاش اسٹیٹ ایجنٹ ناصر اعوان کی نکلی

کراچی میں اسٹیٹ ایجنٹ کو اغوا کے بعد قتل,ملیر میمن سے ملنے والی لاش اسٹیٹ ایجنٹ ناصر اعوان کی نکلی

کراچی میں اسٹیٹ ایجنٹ کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، گزشتہ روز ملیر میمن گوٹھ سے ملنے والی لاش اسٹیٹ ایجنٹ ناصر اعوان کی نکلی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز میمن گوٹھ لنک روڈ سے ملنے والی لاش کی شناخت ناصر اعوان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول بلدیہ نمبر سات کا رہائشی تھا، جسے نامعلوم ملزمان نے گولی مارکر قتل کیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ ناصر اعوان کی گلشن اقبال میں اسٹیٹ ایجنسی تھی، دو روز قبل گھر سے اسٹیٹ ایجنسی جانے کا کہہ کر نکلا تھا اور پھر غائب ہوگیا،پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close