تازہ ترین

ایل این جی سےلیکر محکمے میں کرپشن ہورہی ہے, شاہد خاقان عباسی

ایل این جی سےلیکر محکمے میں کرپشن ہورہی ہے،،، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو،،، براڈ شیٹ کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی سے لے کر چینی تک ہر محکمے میں کرپشن ہو رہی ہے، براڈ شیٹ کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کےبعد شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کی شرح بڑھ چکی ہے، ایل این جی سے لے کر چینی تک ہر محکمےمیں کرپشن ہو رہی ہے، لیکن کسی کو پکڑا نہیں گیا، براڈ شیٹ کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسمبلی میں اسپیکر بات نہیں کرنے دے رہا، اس پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ گئی ہے، ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم میں گیارہ جماعتیں شامل ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین اتحاد ہے، پی ڈی ایم ایک نکتے پر قائم ہے، کہ پاکستان کو آئین پر چلایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close