تازہ ترین

سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی قرارداد

فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے، وزیراعظم

 سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی قرارداد
سویلین تنصیبات پر حملوں کے مقدمات انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت چلیں گے
فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے، وزیراعظم
جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو بشری بی بی کی کرپشن کا بتایا تھا، شہباز شریف
عمران خان نے اسی لئے انھیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا، وزیراعظم

قومی اسمبلی نے سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور کرلی، وزیر دفاع خواجہ آصف کی قرارداد میں کہا گیا کہ حملوں میں ملوث عناصر، معاون، مددگاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا ہے، عمران خان نے اسی شکایت پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close