تازہ ترین

کراچی: برطانوی ہائی کمشنراور ڈپٹی ہائی کمشنر کی شرجیل میمن سے ملاقات

کراچی: برطانوی ہائی کمشنراور ڈپٹی ہائی کمشنر کی شرجیل میمن سے ملاقات
پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات، اور ان کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا
عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے،شرجیل میمن
پاکستان سرمایہ کاری کے لئے اس وقت بہت موزون ملک ہے،شرجیل میمن

کراچی میں برطانوی ہائی کمشنراور ڈپٹی ہائی کمشنر کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات، اور ان کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم کااظہارکیاگیا،برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر حکومت سندھ کی کاوشوں کا اعتراف کیا،ملاقات کے دوران شرجیل میمن کاکہناتھا سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے،پاکستان سرمایہ کاری کے لئے اس وقت بہت موزون ملک ہے،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں،چاہتے ہیں کہ غیر ملکی سرمایہ کار سندھ میں خاص طور پر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close