تازہ ترین

آج ہمیں وہ کام کرنے پڑ رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے چاہئے تھے،،، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کہنا ہے کہ مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے، آج ہمیں وہ کام کرنے پڑ رہے ہیں جو پچاس سال پہلے کرنے چاہئے تھے۔ اسلام آباد میں گرین یورو کی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انیس سو اڑسٹھ میں پاکستان کی معیشت بہترین تھی، جب ہم بڑے ہو رہے تھے ملک تیزی سےترقی کر رہا تھا، بھارت میں کھیل کر واپس آکر لگتا تھا کسی غریب ملک سے امیر ملک میں آگیا ہوں، لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ملک میں طویل المدتی منصوبہ بندی میں کمی تھی، طویل المدتی منصوبے نہ ہونے کے باعث بھارت ہم سے آگے نکل گیا، اور پچھلے تیس سال میں بنگلادیش بھی ہم سے آگے ہوچکا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ ہم منصوبے شروع کردیتےہیں، عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے، مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے، آج ہمیں وہ کام کرنے پڑ رہے ہیں جو پچاس سال پہلے کرنے چاہئیں تھے، آئندہ دس سال میں ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئےدس ڈیم بنا رہے ہیں، بھاشا اورمہمند ڈیم سے متعلق کام کی تیزی پرخوشی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close