تازہ ترین

دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ

شہر قائد میں ڈیری فارمرز کے ایک گروپ نے ازخود دودھ کی قیمت میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد دودھ کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈیری مافیا کا ایک گروپ سرگرم ہوگیا ، ڈیری فارمرز کی جانب سے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر دودھ کی قیمتوں میں فیصلہ کیا گیا تاہم اب تک انتظامیہ نے غیر قانونی اضافے کے فیصلے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔کمشنر کراچی ڈیری فارمرز کے سامنے بے بس ہے ، ڈیری فارمرز ہر بار کمشنر کراچی کی اجازت کے بغیر دودھ کی قیمتوں میں ضافہ کر دیتے ہیں، چند ماہ قبل ڈیری فارمر گروپ غیر قانونی طور دودھ کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر کا اضافہ کر چکا ہے۔دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیری فارمر گروپ غیر قانونی طور پر دودھ 130 فی لیٹر پر فروخت کر رہا ہے ، جس کے بعد ڈیری فارمرز کے ایک گروپ نے اجلاس میں ازخود دودھ کی قیمت میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈی سی ایف اے پاکستان کے آفس میں ڈیری فارمرز کے اجلاس میں دودھ کی پیداوار۔ اجناس کی قیمتوں اور دیگر اخراجات کے بڑھنے کے باعث یہ فیصلہ کیا ، صدر کیٹل کالونی ڈیری فارمرز نے قیمتوں میں اضافے میں مشاورت کے لیے کی ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ترجمان ڈی سی ایف اے پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی دیگر ڈیری فارمرز کی مشاورت سے 5 ستمبر کو دودھ کی قیمتوں کا 20 روپیہ فی لیٹر کے اضافے کا ازخود اعلان کر دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close