پنشن میں کرپشن بند کرنے کیلئے اقدامات
پنشن کی ادائیگی سال میں دوباربائیو میٹرک سے مشروط
پنشن میں کرپشن بند کرنے کیلئے اقدامات، پنشن کی ادائیگی سال میں دوباربائیو میٹرک سے مشروط
پنشن کے نام پر کرپشن کرنےوالوں کی دکانیں بند ہوجائیں گی، سندھ میں جعلی اکاونٹس کے ذریعے پنشن میں خرد برد پر اسٹیٹ بینک نے اقدامات اٹھاتے ہوئے پنشن کی ادائیگی کو سال میں دوبار بائیو میٹرک سے مشروط کردیا۔ سندھ میں جعلی اکاونٹس کے ذریعے پنشن میں کرپشن کا معاملہ ، اسٹیٹ بینک نے جعلی اکاونٹس کےذریعے پنشن میں کرپشن کرنےوالوں کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ، مرکزی بینک نے پنشن کی ادائیگی کو سال میں دوبارپنشن حاصل کرنےوالوں کی بائیومیٹرک سے مشروط کردیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، اسٹیٹ بینک کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنشن حاصل کرنےوالی بیوہ کو ہرسال غیر شادی شدہ کا سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا، جبکہ بیمارہونے کی صورت میں پینشنرز کولائف سرٹیفیکیٹ بھی دینا ہوگا۔ مرکزی بینک نے نوٹی فکشین کے ذریعے یہ بھی باور کرایا کہ پنشن لینے والے جوائنٹ اکاونٹ نہیں ہونگے، رقم استعمال نہ ہونے کی صورت میں اکاونٹ سیل کیا کردیا جائے گا۔