تازہ ترین

حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ, پٹرول کی قیمت میں اضافہ

حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ، پٹرول کی قیمت میں دوروپے اکتیس پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجتےہی نافذ العمل ہوجائے گا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اکتیس پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت ایک سو چھ روپے ہو گی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےاسی پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو دس روپے چوبیس پیسے ہوگی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول دو روپے چھیانوے پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے بارہ پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close