تازہ ترین

قدرتی گیس کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

 قدرتی گیس کے دستیاب ذخائر آئندہ 10 سال میں 75 فیصد کم ہو سکتے ہیں

قدرتی گیس کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر نے خطرے کی گھنٹی بجادی، وزارت منصوبہ بندی نے ایل پی جی کو متبادل حل قرار دے دیا، جبکہ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی پر تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا   ملک پر گیس کا بڑا بحران منڈلانے لگا، وزارت منصوبہ بندی نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی گیس کے دستیاب ذخائر آئندہ دس سال میں پچھتر فیصد کم ہونے ہو سکتے ہیں ، گیس کی پیداوار چار ارب کیوبک فٹ سے کم ہوکر صرف ایک ارب کیوبک فٹ یومیہ رہ جائے گی،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عوام کا فائدہ سبسڈی میں نہیں بلکہ ٹیکسز ختم ہونے میں ہے، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت ایل پی جی کو سبسڈائز کر رہی ہے، ہم سبسڈائز نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں تمام ٹیکسز کا خاتمہ ہو، تاکہ عوام کو سستی گیس مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close