تازہ ترین

وفاق ،سندھ ، کے پی کا پیٹرولیم مصنوعات اخراجات میں کٹوتی کا اعلان

وفاق اور صوبہ سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے تمام صوبائی افسران کے پیٹرول کوٹے میں 40 فیصد کمی کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کیے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نھیں پڑنا چاہیئے، خزانہ پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے۔بعد از وزیراعلی نے اپنے سمیت تمام وزرا اور سندھ حکومت کے تمام افسران کے پیٹرول کوٹے میں 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ کچھ کم ہوگا۔ ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مطابق عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔دوسری جانب محکمہ خزانہ پختونخوا نے بتایا کہ سرکاری محکموں کے تیل پر 35 ?فیصد کٹوتی سے بڑی بچت ہوگی، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے اور ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close