تازہ ترین

مہنگائی پر وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے

ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے، ایک ہفتے کے دوران سرخ مرچ، چکن، گھی، لہسن، دالیں ، مٹن اور بیف سمیت 31 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق سرخ مرچ کے 200 گرام کا پیکٹ 25 روپے اضافے سے 360 روپے کا ہوگیا، چکن فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی نئی قیمت 213 روپے 15 پیسے ہو گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے وزنی ہوگیا ،جبکہ ایک کلو گھی کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسےبڑھ گئے، دال چنا فی کلو پونے دو روپے جبکہ لہسن، دال مسور، گڑ، واشنگ سوپ اور ماچس کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر چار روپے، پیاز ایک روپیہ، چینی فی کلو 8 پیسے اور آٹا20 کلو تھیلا 24 پیسے سستا ہوا جبکہ ،تازہ دودھ، دہی اور چائے سمیت 13 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close