تازہ ترین

پاکستان کو 2ارب ڈالرز ترسیلات زرموصول ہونے کا سلسلہ چھٹے مہینے بھی برقرار

پاکستان کو ماہانہ 2 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہونے کا سلسلہ مسلسل چھٹے مہینے بھی برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں بیرون ملک سے ہم وطنوں نےدو ارب چونتیس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے، رواں نومبر کی ترسیلات اکتوبر سےدو اعشاریہ چار فیصد اور سال دوہزار انیس کے نومبر سے اٹھائیس فیصد زائد ہیں جب کہ رواں مالی سال کے پانچ مہینوں کی ترسیلات گیارہ اعشاریہ آٹھ صفر ارب ڈالر رہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال کے 5 مہینوں کی ترسیلات تقریبا ستائیس فیصد زائد ہیں اور ترسیلات میں بہتری ڈیجیٹل فارمل چینل سے رقم وصولی اقدامات کے سبب ہے، محدود سفری ضرورت کے سبب ڈیجیٹل چینل کا استعمال بڑھا ہے جب کہ ملکی تبادلہ مارکیٹ ریفارمز اور عالمی معاشی حالات کی بہتری بھی ترسیلات میں اضافہ کا سبب ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close