تازہ ترین

برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں اکیس فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں پچاسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں سینتالیس فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات اٹھارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر تک گئی ۔ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم بارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر تھا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close