تازہ ترین

میگا واٹ بجلی جلد نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی بن قاسم پاور پلانٹ 3سے متعلق پریس کانفرنس

میگا واٹ بجلی جلد نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی،،، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی بن قاسم پاور پلانٹ 3سے متعلق پریس کانفرنس،،، اس سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی، سی ای او کے الیکٹرک،،، پاورپلانٹ کو چلانے کےلیے 150ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہوگی، مونس علوی،

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ تھری کے ذریعے نو سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں جلد شامل ہوجائے گی، اس نئے پاور پلانٹ کے لیے ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید درکار ہوگی، کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا تھا کہ بن قاسم پاور پلانٹ تھری کی کل لاگت چھ سو پچاس ملین ڈالر ہے۔آنے والی گرمیوں میں اندازہ ہے کہ بجلی کی طلب انتالیس سو میگاواٹ ہوگی، نئے پراجیکٹ کے بعد کے الیکٹرک کی اپنی پیدوار اکتیس سو میگاواٹ ہوجائے گی

مونس علوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہمیں ان پلانٹس کو خریدنے کا پابند بنایا گیا تھا۔۔ان پلانٹس کے حوالے سے ایس ایس جی سی سے ابھی معاہدہ نہیں ہوا مارچ تک معاہدہ کرلیا جائے گا۔

سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ اس سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں نمایا کمی ہوگی، بن قاسم پاور پلانٹ سے نو سو میگاواٹ بجلی فراہم کیجائے گی

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے ایس ایس جی سی کے ساتھ بر وقت اقدامات ناگزیر ہیں، بن قاسم پاورپلانٹ تھری کو سائٹ پر انسٹال کردیا گیا ہے، اور اس کی ٹیسٹنگ اور کنکشن کے مراحل جلد شروع کردیئے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close