تازہ ترین

پاکستان میں سی پیک منصوبہ سے سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا، حکام خیبرپختونخوا سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان میں سی پیک منصوبہ کی مدد سے سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق حکومتِ چینی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کے لئے کوشاں ہے اور وہ سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری سے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں اور شاہراہوں کی حالتِ میں بہتری نے مسافتِ میں کمی کے ساتھ ساتھ سفر کو آرام دہ بھی بنایا ہے۔اسی طرح سی پیک منصوبہ کی مدد سے پاکستان کو اپنے اہمیت کے حامل محل و قوع سے عالمی طور پر رابطہ سازی بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close