تازہ ترین

ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ان لینڈ ریونیو آفسز کے قیام کے لئے 26 کروڑ 54 لاکھ، ڈویلپمنٹ آف اینٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے 19 کروڑ، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی تعمیر کے لئے 16 کروڑ 25 لاکھ، ریجنل ٹیکس آفس ڈی آئی خان کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 48 لاکھ، گوادر میں ماڈل کسمٹم کلیکٹریٹ کی تعمیر کے لئے 16 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close