تازہ ترین

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا
ملکی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیشگوئی ،عالمی بینک
عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ،عالمی بینک
2025 میں مہنگائی 15 فیصداور 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک متوقع

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا ملکی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے،عالمی بینک کے مطابق مالی سال2025 میں مہنگائی 15 فیصد تک رہنے اور مالی سال 2026ء میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک متوقع ہے،رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد جبکہ سال 2025ء میں 2.3 فیصد اور سال 2026ء میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے،عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سال2025 میں زرعی شرح نمو کم ہو کر 2.2 فیصد رہنے اور سال 2026 میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close