تازہ ترین

پی آئی اے میں جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

پی آئی اے میں جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور،،، سندھ ہائی کورٹ کا ملزم شیر اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے سے متعلق جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے سے متعلق جعلی ڈگری اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے پی آئی اے انجینئر شیر اقبال کو ضمانت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انجینئر شیر اقبال کو ایف آئی اے نے جعلی ڈگری پر گرفتار کیا تھا۔ انجینئر شیر اقبال کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close