تازہ ترین

وزیراعظم انسانی ہمدری کے طورپر کوئٹہ جائیں اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کریں

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ میں شہید ہونےوالوں کے لواحقین کا احساس ہے، وزیراعظم عمران خان انسانی ہمدری کے طورپر کوئٹہ جائیں اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کریں ۔ کراچی میں صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بہت سارے معاملات زیر بحث لائے گئے، جن میں تجاوزات کا معاملہ بھی شامل تھا، سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کیا جارہا ہے، شہر سے تجاوزات کے خاتمے کےلیے کمیٹی بنادی گئی ہے ،چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں تیزی سے ترقياتی کام جاری ہیں،سانحہ مچھ سے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ شہدا کے لواحقین کا احساس ہے وہ سخت سردی میں اپنے پیاروں کی لاشوں کے ساتھ احتجاج پر بیٹھے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ انتظامیہ کی حیثیت سے نہ سہی لیکن انسانی ہمدردی کے طور پر ہزارہ شہدا کےلواحقین کے پاس جائیں ان کی دادرسی کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close