تازہ ترین

حکومت نے بجلی بم گرادیا, بجلی کی قیمت میں 1روپے 6پیسے کا اضافہ

مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت نے بجلی بم گرادیا، بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ کا اضافہ ،نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپر ا کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئےانتیس پیسے اورنومبر کے لئےچھیہتر پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پرآٹھ ارب چالیس کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close