تازہ ترین

گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد کم ہو 18.62 فیصد پر آگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر اوسط 18 روپے 53 پیسے اورلہسن13روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ مٹن کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی کلو، دال چنا 1.92 روپے اور ماش کی قیمت میں 2.75 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ دال مسور 1.54 روپے، مونگ 0.68 پیسے مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی کی اوسط فی کلو قیمت ایک روپے 75 بڑھ گئی جس کے بعد گھی کی فی کلو اوسط قیمت 400 روپے 75 پیسے ہو گئی جبکہ 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2 ہزار 85 روپے 42 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 8 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو، انڈے 3 روپے 83 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ 200گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی اور چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے5 پیسے کم ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close