تازہ ترین

کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر اور جعلی فائلوں کا معاملہ

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کواپرئیٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر ، جعلی فائلوں کی تیاری اور ناجائز پورشن کی تعمیر کرکے فروخت کا عمل جاری ہے جس کے باعث شہر میں متعدد سوسائٹیز کے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس میں سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ کوآپرئیٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر اور جعلی فائلوں کی تیاری غیر قانونی تعمیرات کا جنگل، نا جائز پورشن تعمیر کرکے فروخت کی جارہی ہیں،ایس بی سی اے اور رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ اور علاقائی سب رجسٹرار اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں، اگر اس بار کراچی کی عوام کو انکا جائز جینے کا حق نہ دیا گیا اور قبضہ مافیا اورغیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ روکا گیا تو جماعت اسلامی کراچی شہر کے باسیوں کے لیے عدالت اور ہر قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close