تازہ ترین

کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز  ,کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے سندھ حکومت کو ایکشن لینے پر مجبور کر دیا، کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آج رات سے پندرہ اپریل تک اطلاق ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز میں بوفے کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی، شادی کی تقریب تین سو مہمانوں کے ساتھ رات دس بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی، پبلک مقامات، سرکاری، نجی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل، ہالز میں انڈور ڈائننگ پر پابندی جبکہ آوٹ ڈورڈائننگ اور ہوم ڈلیوری کی سہولت موجود ہوگی، سندھ میں دفاتر میں پچاس فیصد سٹاف کو بلایا جائے گا، دفاتر میں پچاس فیصد عملے کو کام کی اجازت جبکہ آدھا عملہ گھر سے کام کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close