حیدرآباد میں سندھ کی ثقافت کا دن عید کی طرح منایا گیا
پورے سندھ کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ جوش وخروش سے منایا گیا،شہر حیدرآباد ثقافتی رنگوں سے جگمگا اْٹھا،عید کا سماں، شہر بھر میں سینکڑوں ریلیاں اورثقافتی تقریبات، نوجوانوں کا لوک گیتوں پروالہانہ رقص، تفصیلات کے مطابق پورے سندھ کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، حیدرآباد ثقافتی رنگوں سے جگمگا اْٹھا،عید کا سماں، شہر بھر میں صبح ہوتے ہی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، نسیم نگر چوک پر سومرو اتحاد اور حیدر چوک پر سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، قاسم آباد، سحرش نگر، شیدی گوٹھ، علی پیلس، سٹیزن کالونی، گلستان سجاد، ڈیفنس، لطیف آباد یونٹ نمبر 7، 6، 2اور10کے علاوہ سٹی کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں جو شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں جہاں اسٹیج سجاکر یوم ثقافت سندھ کو پوری شان و شوکت سے منانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف سیاسی سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سے نکالے گئے ثقافت سندھ کے فلوٹس پہنچے جہاں ان کا ثقافتی نغموں کے ساتھ بھر پور خیر مقدم کیا گیا شہر بھر میں ثقافتی دن کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ صبح سے شام تک جاری رہا جن میں لوک فنکارون نے لوک گیت گا ئے جن پر لوگ کو جھوم اٹھے جبکہ نوجوانوں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے و الہانہ رقص کیا خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے یوم ثقافت سندھ کے موقع پر ثقافتی لباس زیب تن کرکے ثقافت سے محبت اورعقیدت کا بھر پور اظہار کیا۔