تازہ ترین

رحیم یار خان پولیس کا خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے بڑا قدم

رحیم یار خان پولیس کا خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے بڑا قدم , خواتین اہلکاروں پر مشتمل موٹرسائیکل اسکواڈ تشکیل

 رحیم یار خان پولیس نے خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا، خواتین کی شکایات کے ازالے کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں اور افسران پر مشتمل موٹر سائیکل اسکواڈ تشکیل دے دیا۔  رحیم یار خان پولیس نے خواتین کے مسائل کو عملی طور پر حل کرنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل ‏اسکواڈ تیار کر لیا  خواتین اہلکاروں کو موٹر سائیکل چلانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے ایسے مقامات جہاں پولیس موبائل نہ پہنچ سکے، وہاں یہ موٹرسائیکل سوار خواتین اہلکار آسانی سے پہنچ جاتی ہے خواتین کو یوں گلیوں میں گشت کرتا دیکھ کر گھریلو خواتین بھی اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کرتی ہیں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خواتین ہر شعبے میں آگے آ رہی ہیں، رحیم یار خان میں خواتین پولیس اہلکار جرائم کے خاتمےمیں مدد گار ثابت ہوں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close