عارف والا: بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگادی
عارف والا میں قتل کی واردات، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگادی، پولیس نے جھلس کر جاں بحق ہونےوالے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔
عارف والا میں دوسری شادی کےلالچ میں خاتون نے اپنا ہی گھر اجاڑ ڈالا، تھانہ احمد یار کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنےوالی آگ ڈرامہ نکلی، پولیس نے جھلس کر جاں بحق ہونےوالے شخص کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچادی، پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی بیوی نجمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر پہلے نشہ آوور چیز کھلاکر شوہر کو بے ہوش کیا اور بعد میں کمرے کو آگ لگاکر شارٹ سرکٹ کا ڈرامہ رچایا۔