تازہ ترین

پیپلزپارٹی آج بھی مردم شماری سے متعلق اعتراضات پر قائم ہے

جی ڈی اے اور ایم کیویام نے مردم شماری پر وفاق کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی مردم شماری سے متعلق اعتراضات پر قائم ہے، جی ڈی اے اور ایم کیویام نے مردم شماری پر وفاق کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔  سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھاکہ رپورٹ میں تسلیم کیاگیامردم شماری ٹھیک نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی آج بھی مردم شماری سےمتعلق اعتراضات پرقائم ہے،انھوں نے ایم کیوایم اور جی ڈی اے پر الزامات عائد کرتےہوئے کہا کہ جی ڈی اےاورایم کیوایم نےمردم شماری پر وفاق کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، امین الحق نےاعتراضات کےساتھ مردم شماری کوقبول کیا،وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت وفاق کو نہیں صوبائی اسمبلی کو جواب دہ ہے، علی زیدی کوسوال پوچھنےکاشوق ہےتوسندھ اسمبلی کےممبربن جائیں، علی زیدی کوسوال پوچھنےکاشوق ہےتوپٹرول بحران پرسوال پوچھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close