تازہ ترین

فرانسیسی سفیر کو نکالنا ملک کیلئے نقصاندہ،علما مدد کریں، وزیراعظم

فرانسیسی سفیر کو نکالنا ملک کیلئے نقصاندہ،علما مدد کریں، وزیراعظم ,گستاخی روکنے کیلئے مسلم ممالک مل کر کوششیں کریں، عمران خان کا قوم سےخطاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک اور حکومت کا مقصد ایک صرف طریقہ کار کا فرق ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کسی ملک میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو، فرانس کے سفیر کو نکال کر مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، واپس بھیجا تو کوئی اور یورپی ملک ایسا ہی کرے گا، اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم نے بتایا کہ وہ گستاخی روکنے کیلئے مہم کی قیادت کریں گے، انھوں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھا کہ اس معاملے پر متحد ہوکر آواز اٹھائیں، تمام مسلم ممالک متفقہ پیغام دیں کہ اگر کسی بھی ملک میں گستاخی ہوئی تو سب اس سے تجارتی تعلقات منقطع کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close