تازہ ترین

افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے میں ایف سی کے جوان کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت، افغان حکومت سے دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والے فائرنگ پر پاک فوج نے فوری جوابی کاروائی کرتے فائرنگ کا موثر جواب دیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کرے اور افغان حکومت افغانستان میں پناہ گاہیں حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close