تازہ ترین

شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے مگر حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہا ہے کل آرہا ہے، نوازشریف جب سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی سن رہے تھے، جب تک سمجھوتا نہیں ہوا۔شہباز شریف سے متعلق عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close