تازہ ترین

وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان کا سامنا ہے،ناصر حسین شاہ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان کا سامنا ہے، اپوزیشن کی تحریک سے حکومتیں نہیں جاتیں پر مانگے تانگے کی حکومت کو جانا پڑے گا، لاہور کے صحافیوں کو سندھ آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراطلاعات سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کورونا اور کووڈ صر ف اپوزیشن کے اجتماع سے پھیلتا ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اجتماع سے نہیں پھیلتا ، کیا کورونا اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے جو دونوں کو صرف اپوزیشن نظر آتی ہے ،صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ بڑے بڑے ناموں کو عہدوں سے یہ کہ کر ہٹایا گیا کہ کارکردگی ٹھیک نہیں ہے اور دوسری جگہ لگادیا گیا کیا یہ اسی طرح ادارے تباہ کرتے رہیں گے، اب سلیکٹرز کو بھی سوچنا پڑیگا کہ وہ اس نااہل حکومت کو کب تک چلائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چوھدری صاحبان کے پاس مجبوری میں گئے یہ ان سے کئے گئے وعدوں سے یو ٹرن لے لیں گے۔ ملتان کے جلسے میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کہ عوام اس حکومت سے تنگ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close